ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویلنٹائن ڈے منانے والوں کو سری رام سینا کی وارننگ۔ پکڑے جانے پر شادی کروادی جائے گی !

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کو سری رام سینا کی وارننگ۔ پکڑے جانے پر شادی کروادی جائے گی !

Wed, 13 Feb 2019 21:16:59    S.O. News Service

موڈبیدری 13؍فروری (ایس او نیوز)کل 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام پریوم عاشقاں منانے والوں کو حسب روایت ہندوتووادی تنظیم سری رام سینا کی طرف سے وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ نوجوان جوڑے ویلنٹائن ڈے منانے سے باز رہیں۔

سری رام سینا کے لیڈر آنند شیٹی اڈیار نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر پارٹیاں اور پروگرام منعقد نہ کیے جائیں۔اگر کہیں نوجوان جوڑے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے پائے گئے تو قانونی طور پر ان کی شادی کروادی جائے گی۔اگر پریمی جوڑے ناشائستہ حرکتیں کرتے ہوئے ملے تو ان کے گھر والوں اور پولیس کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

آنند شیٹی کا کہنا ہے کہ سری رام سینا کی جانب سے ہرسال اس طرح کے پروگرام کی مخالفت کے بعد اب ویلنٹائن ڈے منانے کے واقعات میں کمی آگئی ہے۔


Share: